Type to search

خبریں سیاست قومی

"عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے”

  • 17
    Shares

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے۔

واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں، پہلے بھی یہی موقف تھا آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، اس طرح تو کوئی بھی جتھہ آئے گا اور حکومت تبدیل کر دے گا۔

 

سابق وزیر داخلہ نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کی کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ انٹری حکومت کا انتہائی غلط فیصلہ ہے، جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *