Type to search

خبریں سیاست صحت قومی

نجی ہسپتال میں سابق وزیراعظم کا کامیاب آپریشن

  • 12
    Shares

اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو گذشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *