Type to search

خبریں فيچرڈ

ڈاکوؤں نے چلغوزے لوٹ لئے

  • 9
    Shares

جنوبی وزیرستان میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر سوا کروڑ روپے کے چلغوزے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

وانا میں مسلح نقاب پوش رات گئے حسن گودام کی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل اور گودام سے 23 بوری چلغوزے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

متاثرہ تاجروں کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے، تاجر نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں ایف آئی آر درج کروادی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈاکوؤں کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

متاثرین گودام مالکان کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو گرفتار اور لوٹا ہوا مال برآمد نہ کیا گیا تو وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں سب سے مہنگا میوہ چلغوزے ہیں، جس کی قیمت 8 ہزار روپے کلو، اور چھلے ہوئے چلغوزوں کی قیمت 14 ہزار روپے کلو ہے۔ متاثرین گودام مالکان کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو گرفتار اور لوٹا ہوا مال برآمد نہ کیا گیا تو وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *