Type to search

احتجاج بین الاقوامی خبریں سیاست

متنازع انتخابات: بولیویا کے صدر ایو مورالز نے استعفیٰ دے دیا

متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد بولیویا کے صدر ایو مورالز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بولیویا میں 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر ایو مورالز کی جانب سے اپنی فتح کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والے فسادات میں 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایو مورالز نے بولیویا کے سرکاری نشریاتی ادارے پر قوم سے خطاب میں صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

ملک میں بڑے پیمانے پر پھوٹنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد بولیویا کے ملٹری چیف جنرل ولیمز نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

جنرل ولیمز کا کہنا تھا کہ داخلی صورت حال کے پیش نظر صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا، استعفے کا مقصد استحکام برقرار رکھنا ہے۔

بولیوین صدر کے مستعفی ہونے پر اپوزیشن کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *