Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں قومی میڈیا

پاک فوج میں میرٹ کتنا اہم ہے، عہد وفا کا سین سوشل میڈیا پر وائرل

  • 121
    Shares

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے بننے والے ڈرامے ’عہدِ وفا‘ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سیریل نے الفا براوو چارلی اور اس جیسے پی ٹی وی کے دیگر لازوال ڈراموں کی یاد تازہ کر دی ہے۔

ڈرامہ سیریل عہد وفا جب سے نشر ہو رہا ہے اس ڈرامے کے مختلف سین بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ عہد وفا کی حال ہی میں نشر ہونے والی آٹھویں قسط میں بھی ایک ایسا ہی سین آیا، جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔

عہد وفا کے اس سین میں ایک کیڈٹ اور انسٹرکٹر کے مابین مکالمہ ہوا، جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔

سین کے پس منظر کچھ یوں ہے کہ ایک پسماندہ علاقے اور غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک کیڈٹ سلیوٹ ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ فیل ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے اس کی چھٹی بھی منسوخ ہو جاتی ہے۔ کیڈٹ یہ سوچتا ہے کہ شاید وہ غریب ہے اس لیے فوج میں اس کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ اگر وہ کسی فوجی افسر کا بیٹا ہوتا تو اس کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہوتا۔

ڈرامہ کا وائرل ہونے والا سین کچھ یوں ہے کہ انسٹرکٹر اس کیڈٹ کو اپنے دفتر میں بلا کر اسے بتاتا ہے کہ وہ بھی ایک غریب خاندان کا بیٹا ہے اور میرٹ کی بنیاد پر اس مقام تک پہنچا ہے۔

اس تمام سین کا خلاصہ یہ ہے کہ فوج میں کسی بھی طبقاتی تقسیم کے بغیر سب کے ساتھ برابری کی سطح پر سلوک کیا جاتا ہے اور کوئی بھی میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتا ہے، فوج میں کسی کی بھی سفارش نہیں چلتی۔

یہی وجہ ہے کہ عہد وفا کا یہ سین تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین پاک فوج کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ڈارمے کے ہدایت کار سیفی حسن ہیں جبکہ مصطفیٰ آفریدی نے اسے تحریر کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *