Type to search

انسانی حقوق انصاف خبریں قومی

سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو نظربندی سینٹرز اور نظربند افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت

  • 5
    Shares

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو صوبے میں موجود نظربندی سینٹرز اور اُن میں نظربند افراد کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ آج 11:30 بجے تک نظر بندی مراکز کی فہرست اور نظربند افراد کا ڈیٹا جمع کروائے۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق بنائے گئے انکوائری کمیشن نے ان مراکز کا سراغ لگایا تھا، جنہیں ‘پاکستانی گوانتاناموبے کیمپ’ بھی کہا جاتا ہے۔

جبری گمشدگیوں پر کام کرنے والی ایک ٹویٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیق کے دوران لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ان ناقابل رسائی حراستی مراکز کی ہولناک کہانیاں سنی ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *