Type to search

خبریں سیاست قومی

لیگی ایم پی اے نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی

  • 4
    Shares

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ضمانتی بانڈز کی شرط پر لیگی ایم پی اے نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت شریف فیملی سے ضمانتی بانڈ لینے کی شرط پر قائم ہے لیکن مسلم لیگ ن بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے۔

اس تمام تر صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے نوازشریف سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام جائیداد ان کے نام کر دی۔

مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں 25 کروڑ روپے مالیت کی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

بیان حلفی میں کہا گیا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کے لئے تمام پراپرٹی مالیت 25 کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *