Type to search

خبریں سیاست قومی معیشت

روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، مشیر خزانہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے۔

اسلام آباد میں امن و ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی۔ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کوششوں سے روزگار کے لیے ماحول بہتر کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. ZAHEER Iftikhar AHMAD نومبر 16, 2019

    کیا یہ فیک نیوز ہے؟
    کوئی ثبوت ہے اس کا

    جواب دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *