Type to search

خبریں سیاست قومی میڈیا

پی ٹی وی نیوز نے ملک کے متعدد شہروں میں قائم بیورو آفسز بند کر دیے

  • 4
    Shares

ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے نئی حکومتی پالیسیوں کے باعث شعبہ صحافت دباؤ کا شکار ہے، مالی مسائل کی وجہ سے متعدد نجی ادارے صحافیوں کو نوکریوں سے نکال کر رہے ہیں اور جو صحافی نوکریاں کر رہے ہیں انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ 15 مہینوں سے پاکستان میں ورکر صحافی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ جہاں نجی اداروں میں صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے تو وہیں پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی صحافیوں کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی وی نیوز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹی فیکیشن میں ملک کے متعدد شہروں میں موجود بیورو آفسز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی سے لوگوں کو نکالے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد اچھے دنوں کی امید میں بیٹھے صحافی مایوسی کا شکار ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Up