Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

حکومت کے معاونین خصوصی کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

  • 74
    Shares

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے عہدے کی قانونی حیثیت اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وفاقی وزراء، وزرائے مملکت مشیر ان اور معاونین خصوصی کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی ایوان  میں پیش کی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے بتایا گیاہے کہ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج وزیر نہیں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہے۔ وزیر مملکت کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار ادا کئے جاتے ہیں ۔

وزیر مملکت کے پاس  سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں  اسے ماہانہ 93 ہزار سات سو روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اور مشیر ان کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزار کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔

سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ ایک لاکھ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وزرا اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران تین ہزار یومیہ الاونس کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے ۔

وزراء وزرائے مملکت ،مشیران اور معاونین خصوصی کو ذاتی اور خاندان کے استعمال کے لئے گاڑی سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے ۔ گھر میں چار اے سی ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *