Type to search

انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی حادثہ خبریں

معروف بھارتی گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک

بھارت کی معروف پلے بیک سنگر کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایئرپورٹ سے گھر واپس جا رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی فلموں میں پلے بیک سنگنگ کرنے والی گلوکارہ گیتا مالی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں، یہ واقعہ عین اُس وقت پیش آیا جب گلوکارہ ایئر پورٹ سے اپنے گھر جارہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ ریاست مہاراشٹرا کے ڈسٹرک ناشک سے واپس آرہی تھی تاہم ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم گلوکارہ گیتا دوران علاج دم توڑ گئیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *