Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی:عثمان ڈار

  • 183
    Shares

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی، کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی۔ایک انٹرویومیں عثمان ڈار نے کہا کہ اگر آج حکومت نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دے تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرادیں گے مگر ہم مریم بی بی کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اگر خواجہ سعد رفیق کے پاس بانڈز ہوتے تو انہوں نے بانڈز دے دینا تھے کیونکہ ان کے پاس بانڈز بہت ہوتے تھے مگر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ22کروڑ عوام نواز شریف کی ضامن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ان کے ضامن ہیں مگر ان سب کے گھر والے بھی نواز شریف کے ضامن نہ بنیں کیونکہ ن لیگ کے پہلے پانچ بندے مفرور ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی کرتار پورراہداری سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اور امیج گیا ہے اور دنیا بھر نے ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *