Type to search

انصاف خبریں سیاست قومی

ابرارالحق کو ہلال احمر کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو  ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستانی گلوکار ابرارالحق کو تین سال کے لئے ہلال احمر کا چیئرمین بنانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ ریڈ کراس کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا۔ جس کے بعد ابرار الحق کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ابرارالحق کو یہ عہدہ تین سال کے لیے دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *