Type to search

خبریں سیاست قومی

شہباز شریف، چوہدری برادران اور چیئرمین سینیٹ کے شکرگزار

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے بیماری میں نواز شریف کے لئے آواز اٹھانے پر حکومتی اتحادیوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو عدالتوں سے ضمانت ملنے اور ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے فیصلوں کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد محمد شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے حکومتی اتحادیوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر اُن کا شکرگزار ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالہیٰ کے شکر گزار ہیں اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بھی مشکور ہیں۔

شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

حکومتی اتحادیوں کے علاوہ شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے اور نوازشریف کے لئے آواز اٹھائی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *