Type to search

خبریں سیاست صحت قومی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ انہیں معمولی دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد ان کو سینے میں تکلیف اٹھی، جس پر فوری طور پر پہلے انہیں ہولی فیملی ہسپتال اور پھر وہاں سے آر آئی سی منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو ابتدائی امداد فراہم کی اور ٹیسٹس کیے جن کی رپورٹس کے مطابق ان کے دل کی ایک نالی میں کلاٹ (رکاوٹ) ہے جبکہ ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل ہے۔

ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر ناصر نے شیخ رشید کو آرام کرنے اور معمول کی مصروفیات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صحت مند اور طبیعت بہتر ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہیں معمولی دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *