فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمات پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

04:07 PM, 24 Apr, 2019

عمیر سولنگی
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیانات کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ 2 مئی کو سنایا جائے گا۔

بدھ کی صبح اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات کی سماعت کی۔ آج سماعت کے دوران عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد جج شاہ رخ ارجمند نے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کیا جو 2 مئی کو سنایا جائے گا۔

‏یاد رہے کہ ایک ویب ٹی وی پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف گزشتہ برس 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔
مزیدخبریں