" مولانا ملکی مذہبی تاریخ میں نیا موڑ لے آئے": مولانا طارق جمیل آج کے عیسائی مذہبی رہنما مارٹن لوتھر قرار

08:10 AM, 24 Apr, 2020

نیا دور
مولانا طارق جمیل کے بیانات ہمیشہ سے ہی میڈیا کی شاہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں۔ اور گزشتہ روز مولانا کی وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون میں شرکت نے بھی بڑی شہ سرخیاں بنائی ہیں۔ اب مولانا کے بارے میں ایک اور دعوی' سامنے آگیا ہے۔ ملک کے معروف اینکر ڈاکٹر معید پیرزادہ نے مولانا طارق جمیل کی کل کی ٹیلی تھون میں گفتگو کو ملکی مذہبی تاریخ بدلنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا ٹیلیتھون خطاب میں مسلمانوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کرنا پاکستان میں مذہبی تاریخ میں نئے موڑ کے مترادف ہے۔ یہ تو مارٹن لوتھر جیسا معاملہ ہے جب اسنے انجیل کی(نئئ) تعریف کی اور عیسائی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ویل ڈن مولانا۔

https://twitter.com/MoeedNj/status/1253328597189681155

اینکر کی اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے خوشامد کی نئی مثال قرار دیا ہے جبکہ کئی مولانا سے متعلق ان کے خیال سے متفق نظر نہیں آئے۔

یاد رہے کہ مولانا نے ٹیلی تھون میں وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے اور کہا تھا کہ میڈیا جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک میڈیا مالک نے انہیں بتایا کہ وہ جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلا سکتے۔

 
مزیدخبریں