احتیاطی تدابیر کی بہترین مثال: GETZ PHARMA نے تمام ملازمین اور انکے اہلخانہ کے کرونا ٹیسٹ کرانے تک فیکٹری بند کردی

04:08 PM, 24 Apr, 2020

نیا دور
پاکستان مین جہاں ایک طرف تاجر زبردستی دوکانیں کھولنے کے درپے ہیں تو دوسری جانب علما حضرات مساجد کھولنے پر بضد ہیں۔ وہیں پاکستان کی بڑی فارما سوٹیکل کمپنی GETZ PHARMA  نے بہترین مثال قائم کر دی ہے۔

GETZ PHARMA کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے  روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے نقصان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فیکٹری کو کسی بھی قسم کے پیدا واری عمل کے لئے تب تک بند رکھا  جائے گا جب تک ایک ایک ملازم اور انکے خاندان کے افراد کا کرونا ٹیسٹ کروا نہ لیا جائے۔ جس کے بعد ہی کمپنی آپریشن بحال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایسا صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ 

اس حوالے گیٹز فارما کے سی ای او اور ایم ڈی خالد محمود کا کہنا تھا کہ گیٹز فارما کو آپ کی صحت کا خیال ہے ہماری کمپنی کا ماٹو ہے اور اس بحران میں اپنا قائدانہ کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 23 اپریل سے فیکٹری اور ہیڈ آفس میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہوں گی اور مسلسل ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری کمپنی اہنے ملازمین اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزیدخبریں