حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا تیز ہوگا اور موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
فائیو جی کی مدد سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈائون لوڈ ہو سکتی ہے۔
اس تجربے کے بعد پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔