کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی پارٹی کی صدارت سے مستعفی

10:10 AM, 24 Aug, 2020

نیا دور

بھارت میں حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی  پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئی ہیں. ساتھ ہی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا جانشین چننے کا عمل شروع کیا جائے گا۔


سونیا گاندھی نے یہ اعلان مخالفین کی جانب سے ایک خط سامنے آنے کے بعد کیا جس میں ان کے ناقدین نے جماعت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔



اس پیش رفت کے بعد جماعت کے رہنماؤں کی دلی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں یہ نکتہ زیر غور ہے کہ آیا سونیا گاندھی پارٹی کی صدر رہیں گی یا نہیں۔





بھارت میں آزادی کے وقت سے لے کر دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی جماعت کانگریس پارٹی نے بھارت پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کی تاہم حالیہ انتخابات میں ان کی مقبولیت گھٹتی نظر آئی۔ اسی وجہ سے پارٹی کی قیادت پر بھی گاندھی خاندان کی حمایت کرنے پر تنقید کی گئی ہے کیونکہ تقسیم ہند کے بعد سے جماعت کا رہنما گاندھی خاندان کا ہی کوئی فرد ہوتا ہے۔




جماعت کے 23 سینیئر رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے خط نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس کی اپنی قیادت نے اتنے عوامی انداز میں پارٹی میں کے اندر بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔





بی بی سی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  سیاسی مبصرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے پرانے اور نوجوان کارکنوں کے درمیان خلیج کتنا بڑا ہے۔




مزیدخبریں