اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 17،500 روپے، کیٹیگری بی کو 14،500 روپے جبکہ کیٹیگری سی میں کھلاڑیوں کو ماہانہ 12،500 روپے دیئے جائیں گے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی جانب سے 2 کھلاڑیوں بدر منیر اور نثار علی کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ ظفر اقبال، انیس جاوید ، معین اسلم اور مطیع اللہ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ریاست علی، ساجد نواز ، محمد ایاز ، محمد شاہ زیب ، محمد آصف ، شاہ زیب حیدر، ہارون خان ، محسن خان ، محمد اکرم ، فیصل محمود اور ثناء اللہ خان سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے ملک میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔ جس کے مطابق روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے کسی بھی مزدور کو ماہانہ 20000 سے کم تنخواہ نہیں دی جاسکتی۔ تاہم پاکستان بلائنڈ کرکٹ نے قومی کھلاڑیوں کی تنخواہ مزدور کی اجرت سے بھی کم رکھ کر کم از کم اجرت کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں۔