فوجی قیادت کے سامنے اتفاق ہوا تھا کہ انتخابات سے قبل گلگت صوبہ کی بات نہیں ہوگی: احسن اقبال

02:17 PM, 24 Dec, 2020

نیا دور

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان نے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں بات کرکے قومی اتفاق رائے کو توڑا اور پوری سیاسی قیادت کی توہین کی ۔


احسن اقبال کا کہنا ہےکہ آرمی چیف اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سربراہ کی  موجودگی میں پوری سیاسی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں الیکشن سے پہلے کوئی بات نہیں کرے گا۔


احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان نے گلگت بلتستان میں اس کی صوبائی حیثیت کا اعلان کرکے سیاسی اور عسکری قیادت کی توہین کی۔ انتخابات سے قبل گلگت صوبہ کی بات کرنا پری پول دھاندلی کے مترادف تھا۔

مزیدخبریں