موٹر وے گینگ ریپ: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

03:52 PM, 24 Dec, 2020

نیا دور
لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت  کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے گینگ ریپ کیس کی سماعت کی جہاں دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع کردی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت میں ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کے لیے توسیع کی تھی۔

تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو یکم دسمبر کو ہونے والی سماعت میں بتایا تھا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کر لیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا گیا اور بیانات بھی قلم بند کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہ ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کا چالان داخل کرنے تک مزید ریمانڈ درکار ہے، تاہم عدالت نے ریمانڈ میں 10 روز تک توسیع کی منظوری دے دی تھی۔
مزیدخبریں