صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے واٹس ایپ کا نئے فیچر پر کام جاری

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک ایسےپرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے متعدد صارفین کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔

11:09 AM, 24 Feb, 2024

نیا دور

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو  زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس کیلئے  واٹس پر ایپ پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس یا چیٹ لاک جیسے فیچر ز سامنے آچکے ہیں۔

یہی نہیں اب تک واٹس ایپ صارفین اپنی  پروفائل فوٹو منتخب کیے گئے نمبروں سے خفیہ رکھنے والا   فیچر بھی آزما چکے ہیں۔میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک ایسےپرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے متعدد صارفین کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔

 اب واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی پروفائل فوٹو کا سکرین شاٹ لینے سے روکنے جیسے اہم فیچر پر کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے تحت سکرین شاٹ لینے والے  صارفین کو کسی بھی پروفائل کا سکرین شاٹ لینے پر ایک ایرر میسیج بھیجا جائے گا  جس میں وضاحت کی جائے گی کہ آپ کسی صارف کی پروفائل فوٹو کا   سکرین شاٹ کیوں نہیں لے سکتے۔

اس فیچر کی آزمائش کا آغاز   واٹس ایپ کے  تازہ ترین اینڈرائیڈ بیٹا ورژن صارفین کیلئے ہو چکا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ  زیر غور فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد واٹس ایپ کسی صارف کی پروفائل پکچر کے  سکرین شاٹس کو محدود کرنے والی پہلی ایپ ہو سکتی ہے کیونکہ ٹیلی گرام اور سگنل جیسے مقبول متبادل ایپ میں ایسی کوئی خصوصیت تاحال  موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں