ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اولی سٹون پی ایس ایل سے باہر ہو گئے

مہمان کھلاڑی اولی سٹون کو کمر کی تکلیف کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز بہت جلد اولی اسٹون کے متبادل کھلاڑی کے لئے درخواست دے گی۔

11:25 AM, 24 Feb, 2024

ذیشان نواز

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلش فاسٹ باؤلر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔ ملتان سلطانز بہت جلد اولی اسٹون کے متبادل کھلاڑی کے لئے درخواست دے گی۔

اس کےعلاوہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

مزیدخبریں