’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ ہونے پر بالکل بھی فخر نہیں، ڈرامے کی اداکارہ بھی خلیل الرحمان قمر کیخلاف بول پڑیں

10:45 AM, 24 Jan, 2020

نیا دور
ڈراما سیریل” میرے پاس تم ہو“کی اداکارہ رحمت اجمل نے مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ۔ان کا کہناہے کہ انہیں اس ڈرامے کا حصہ ہونے پر بالکل بھی فخر نہیں ہے اور اس کی وجہ انہوں نے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق خیالات کو قرار دیا۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے کہا میں خلیل الرحمان صاحب کے خیالات اور تصورات سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ میں نے خلیل الرحمان کا انٹرویو دیکھا اور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بہت ساری چیزوں پر ان کے پریشان کن نظریات کے بارے میں جاننے کو ملا۔ میں سمجھتی ہوں بطور فنکار ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم کیا بنارہے ہیں اور اپنے پراجیکٹ سے لوگوں تک کیا پیغام پہنچارہے ہیں اور میں مکمل سنجیدگی اور وقار کے ساتھ یہ ذمہ داری لیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر نہیں ہے کہ میں کسی ایسی چیز کا حصہ بنوں جس میں اتنا سمجھوتہ ہو اور مجھے اس کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہوں۔ ایک سال قبل جب اس ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی تھی میں(دوسرے لوگوں کی طرح) ڈرامے کی پوری کہانی اور خلیل الرحمان کے نظریات سے واقف نہیں تھی۔ میرا کردار اس پراجیکٹ میں بہت محدود تھا، تو مجھے یہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا کہ ٹی وی پر یہ کس طرح دکھایاجائے گا۔یہ میرا پہلا ٹیلی کام پراجیکٹ تھا اور میں ابھی بھی سیکھ رہی ہوں۔

میرے پاس تم ہوحرا مانی نے آخری قسط کے بارے میں بتادیا


رامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ہفتہ کی شب نشر کی جائے گی لیکن شائقین کو اس کے اختتام کا بے صبری سے انتظار ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہر کوئی ڈرامے کا اختتام اپنے حساب سے بتا رہا ہے لیکن اب ڈرامے میں رومی کی ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے آخری قسط کے حوالے سے بتادیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ حرا مانی کی دوست ان سے آخری قسط کے بارے میں جاننا چاہ رہی ہیں لیکن وہ پہلے تو منع کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس سوال سے تنگ آچکی ہیں۔

حرا مانی بعدازاں ویڈیو میں کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ ’ڈرامے میں سب مر جائیں گے۔‘



اداکارہ حرا مانی نے یہ بات اپنی دوست سے جان چھڑانے کے لیے کہی ہے یا واقعی میں ایسا ہی ہوگا یہ تو آخری قسط دیکھ کر ہی پتا چل سکے گا۔

واضح رہے کہ ’ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط پاکستان سمیت دبئی کے سنیما گھروں میں بھی پیش کی جائے گی، پاکستان میں سنیما گھروں میں مداح پہلے ہی ٹکٹ بکس کراچکے ہیں۔

 
مزیدخبریں