سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، برطانیہ نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

05:37 PM, 24 Jan, 2020

نیا دور
اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان میں سیکیورٹی بہتری ہونے کے سبب برطانیہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی ہے، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں میں سفر بذریعہ سڑک محفوظ ہے۔ کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتری کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی گئی ہے، 2015 کے بعد ٹریول ایڈوائزری میں برطانیہ کی طرف سے پہلی اہم تبدیلی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خوشی ہے برطانوی شہری پاکستان کو اور بہتر طرح سے دیکھ سکتے ہیں، حکومت پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں برٹش ایئرویز کی بحالی، برطانوی شاہی جوڑے کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کا دورہ پاکستان بھی سازگار سیکیورٹی کا نتیجہ تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں 10 سال بعد برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی، وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات سے مسافروں کا استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے برٹش ایئزویز کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے۔

خیال رہے کہ 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔
مزیدخبریں