کمپنی کے مطابق ایک صارف دن میں 30 منٹ اسنیپ چیٹ ایپ استعمال کرتا ہے اور صارفین کی زیادہ تر تعداد کا تعلق یورپ اور شمالی امریکا سے ہے، کمپنی نے اپنی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا تاکہ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو۔
اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل کا کہنا تھا کہ 2019 میں کمپنی کی کمائی میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایپ کی صارفین کی تعداد 203 ملین رہی اور اس سال کمپنی کا ریونیو 388 ملین ڈالر رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔
ایپ کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ اس ایپ کے نئے فلٹرز ہیں۔