چوہدری شوگر ملز کیس: مریم، حسین اور حسن نواز کی احتساب عدالت طلبی

10:49 AM, 24 Jul, 2019

نیا دور
شریف خاندان پر ایک اور کیس، نیب نے مریم نواز، حسین اور حسن نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور عبدالعزیز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں تمام افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، 5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا سنائی تھی جبکہ نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے ہیں۔
مزیدخبریں