حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی وہ صرف 19 سے 20 برس کی تھیں اور اپنے اوپر کیے جانے والے مظالم بھی اہل خانہ سے شیئر نہیں کرسکی تھیں۔
انہوں نے لکھا کہ آج میں شرمندگی محسوس کررہی ہوں کہ اپنی شادی کے تین برسوں تک ظلم برداشت کرتی رہی اور اپنے لیے کچھ نہ کرسکی۔اگرچہ اس بات کو بہت سال گزر چکے ہیں لیکن وہ سال اور ان میں سہنے والا درد آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتاہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی تھی اور دونوں کے درمیان دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ نے اس سے قبل کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں گفتگو نہیں کی یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے چھپے رازوں کو بے نقاب کیا ہے۔