متنازعہ گیم پب جی پر سے فوری طور پر پابندی اٹھائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

07:33 AM, 24 Jul, 2020

نیا دور

اسلام آباد ہائی کورٹ نےمتنازعہ آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر  بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی ۔ سماعت کے بعد فیصلہ دیتے  ہوئے آن لائن گیم کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


قبل ازیں پی ٹی اے  نے آن لائن گیم پب جی پر  پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اوربچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں اس لئے ایسا فیصلہ دیا گیا ۔ 

سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور اکثر نوجوانوں کی اکثریت اسے ایک درست فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر #pubgbaninpakistan کے ہیش ٹیگ کے تحت ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔

https://twitter.com/samadsays_/status/1286546110862041089
مزیدخبریں