پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے۔ ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔ (ن) لیگ میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے۔ نوازشریف کے اپنے بندے اور شہباز شریف کے اپنے بندے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ منتخب رکن کو سلیکٹڈ کہنا نامناسب بات ہے۔ اپوزیشن کیلئے ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دینا ناممکن ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ تیل کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ ہوا۔ نئی چلائی جانے والی دس ٹرینیں منافع میں جارہی ہیں۔