'پاکستان میں اکتوبر میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے'

07:23 AM, 24 Jun, 2020

نیا دور

سندھ کی وزیر صحت  عذرا افضل پیچوہو  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 



جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال کرونا ٹیسٹنگ فیس کی مد میں 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں جب کہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت کررہی ہے۔ علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 105 مزید  افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اور آج بھی چار ہزار سے زائد نئے  کیسز سامنے آئے ہیں۔

 
مزیدخبریں