ارسلان خان کی اہلیہ عائشہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔ بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمعے کی شب رات کے غالباً 4 بجے دروازے پر دستک ہوئی اور 10 کے قریب اہلکار گھر میں داخل ہو گئے۔
https://twitter.com/FawadHazan/status/1540218585984942082?s=20&t=mEGm-LvwSTeS_ldbM6THrg
ان کا کہنا تھا کہ سب اہلکاروں نے چہرے نقاب سے ڈھانپ رکھے تھے۔ اہلکاروں نے ارسلان سے کہا کہ پاکستان میں رہ کر اس کیخلاف باتیں کرتے ہو۔ تم نے پریشان کر کے رکھا ہے۔ تم ریاست کے خلاف لکھتے ہو۔ اس پر میرے شوہر نے ان سے کہا کہ میں قانون کی پیروی کرنے والا ایک معزز شہری ہوں لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی اور اٹھا کر لے گئے۔
فواد حسن نامی صحافی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ارسلان بھائی مہاجر لاپتہ افراد پر کہانیاں بنانے میں میری مدد کر رہے تھے۔ ان کو خطرات کا علم تھا۔ جب میں نے اس پر بات کی تو انہوں نے مجھ سے کہا: "یار اب اٹھانا ہے تو اٹھا لیں۔
صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فواد حسن کا کہنا ہے کہ ارسلان کراچی کی آواز کو سپورٹ کرتے تھے۔ ’جو شہری لاپتہ ہیں، جو اسیر ہیں، وہ اُن کی معلومات رکھتے تھے اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی خبرگیری کرتے تھے۔‘
https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1540309206003236866?s=20&t=rT2xavGWl1kTTe2jcWDBfg
سینئر صحافی حامد میر نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح چار بجے ارسلان خان کے گھر میں ایک ریاستی ادارے کے اہلکار نقاب پہن کر گھس گئے انکی وطن سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ چہرے چھپا کر لوگوں کو اٹھاتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہ غلط کام کر رہے ہیں جو ریاست اپنے تحفظ کے لئے نقاب پہن لے وہ ڈاکو بن جاتی ہے۔
حامد میر نے کہا کہ کیا ارسلان خان نے کسی ریاستی ادارے کے سربراہ کے خلاف کوئی ٹرینڈ چلایا؟ کیا ارسلان خان نے کسی جلسے میں کسی ریاستی ادارے کے خلاف کوئی نعرہ لگایا یا لگوایا؟ سندھ رینجرز ، سندھ پولیس اور آئی ایس پی آر بتائے کہ ارسلان خان کو کس ادارے نے کس الزام کے تحت اٹھایا؟
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1540257652109893635?s=20&t=rT2xavGWl1kTTe2jcWDBfg
دوسری جانب صحافی رابعہ محمود نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ارسلان خان کی اہلیہ عائشہ سے میری بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ درخواست دینے کے باوجود کلفٹن پولیس سٹیشن نے ابھی تک ان کے خاوند کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
https://twitter.com/Rabail26/status/1540387287476862976?s=20&t=IXKMgpX9w51Muo4nPVqnoA