اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے عندیہ دیا تھا کہ اب مسافر ٹرینوں کو بھی بند کیا جائے گا۔ اس وقت انکی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس جاری تھا جس میں شریک ریلوے افسران کی سفارش پر ہی ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کے وزیر اس صورتحال پر خوش نہیں۔ انہوں نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا تھا کہ ان کو لاک ڈاون کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔