گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کوروناکی تصدیق ہوئی۔کرونا کےشکار قیدی عابد کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ قیدی عابد گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا تھا اور منشیات کیس میں پکڑاگیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں آج کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے اور ملک میں اب تک کرونا کیسز کی کل تعداد 892 ہوگئی ہے۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیلوں میں قید قیدیوں کی مشروط رہائی دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد 400 سے زائد قیدیوں کو رہائی دی گئی تھی۔