یہ خطرناک ترین وائرس بھی نظام تنفس کی بیماری پیدا کرتا ہے اور متاثرہ شخص سانس نہیں لے پاتا جس سے اسکی وت واقع ہو جاتی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانتا وائرس سے چین کے صوبے یونان یں ایک ہلاکت ہوئی ۔ یہ شخص چین کے صوبے شینڈونگ سے اپنی کام کی جگہ سے بذریعہ بس یونان میں آرہا تھا کہ اسکی طبیعت بگڑی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس کے نمونوں میں ہانتا وائرس کی وجودگی کا انکشاف ہوا۔ صحت عامہ کے حکام کا ماننا ہے کہ یہ وائرس چوہوں سے پھیلا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس دوسرے افراد کو بھی منتقل ہوا ہوگا۔
یہ وائرس اس سے قبل گزشتہ سال جنوری میں ارجنٹینا میں بھی ہلاکتوں کا باعث بنا تھا ور 100 کے قریب افراد اس کا نشانہ بنے تھے۔
ماہرین کے مطابق اگر اس وائرس کو ابھی کنڑول نہ کیا گیا تو لوگ کرونا وائرس کی تباہی کو بھول جائیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت یں اس وقت سوائن فلو کے مریض بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص بھی سامنے آیا تھا۔