شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پوری قوم اس وقت میڈیا کے کردار کی تعریف کر رہی ہے اور کرونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے میڈیا اس مہم کو لیڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہم کا جامع پیکج بنوا کر میڈیا کے ساتھ لانچ کرے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیا کو گلے لگائیں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت کرائیں، اس جذبہ خیر سگالی سے میڈیا کی آگاہی مہم بہت آگے بڑھے گی۔
خیال رہے کہ 12 مارچ کو میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔ 13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔