’میا خلیفہ کا ٹک ٹاک پاکستان میں بند‘ فینز کے لئے اپنی ویڈیوز ٹوئٹر پہ لگاؤں گی: میا خلیفہ

04:51 PM, 24 May, 2021

نیا دور
لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کریں گی۔

میا خلیفہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پاکستانی مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ’ملک میں میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کرنے پر میں پاکستان کا خاص طور پر ذکر (شاؤٹ آؤٹ) کرنا چاہوں گی۔ اب سے میں اپنے ان پاکستانی فینز کے لیے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کروں گی جو فاشزم (کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں) کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔‘




https://twitter.com/miakhalifa/status/1396203572958695425

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میا خلیفہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان کی کوئی ویڈیو نظر نہیں آتی تاہم کسی اور ملک کے آئی پی ایڈریس سے اسی اکاؤنٹ پر ویڈیوز نظر آنے لگتی ہیں۔

https://twitter.com/miakhalifa/status/1396200620990734337

اس کے علاوہ جب میا خلیفہ کا نام پاکستان سے ٹک ٹاک پر سرچ کیا جائے تب بھی کوئی سرچ رزلٹس سامنے نہیں آتے۔

حال پاکستانی حکام کی جانب سے اس بارے میں بتایا نہیں گیا ہے کہ آیا حکومت نے ٹک ٹاک سے یہ پابندی لگانے کی درخواست کی تھی، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تبصرے کے لیے بی بی سی کے سوال کا جواب نہیں دیا ہے۔


دوسری جانب ٹک ٹاک نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین اور اپنے پلیٹ فارم کے اصولوں کے تحت ریگولیٹرز کی جانب سے مواد کو ہٹانے یا اس تک رسائی محدود کرنے کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہیں۔


میا خلیفہ اس سے قبل بھی پاکستانی سوشل میڈیا پر بحث کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اسی سال کے آغاز میں ان کی جانب سے انڈین کسانوں کے حق میں کیے گئے ٹویٹس اور حال ہی میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انھیں خوب پذیرائی ملی ہے۔


https://twitter.com/miakhalifa/status/1392380755796393984
مزیدخبریں