اس سے قبل میاں محمود الرشید نے بتایا تھا کہ پولیس نے حماد اظہر کے گھر چھاپہ مارا تھا، اس دوران وہ بھی وہاں موجود تھے۔ چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی تو میں گھر کے سٹور میں چھپ گیا تھا۔
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق اب تک ایک ہزار 400 کے لگ بھگ کارکن گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ مزید کو حراست میں لینے کیلئے تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں بابو صابو انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ بند کردیئے گئے ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی شاہدرہ میں کنٹینر لگادیئے گئے ہیں، لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور فیصل آباد جانیوالا راستہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا سے نکلوں گا اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے جب تک حکومت تحلیل نہیں ہوتی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ جس طرح بھی ہو سب نے نکلنا ہے اور شہر دور ہیں تو شہروں میں نکلیں، ملک میں جگہ جگہ نکلیں۔