'عمران خان تمام کیسز میں رہا ہو گئے تو ایک اور 9 مئی ہو سکتا ہے'

سائفر کیس کے تمام تر میرٹس کے اوپر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے کیونکہ پراسیکیوشن میرٹس ثابت کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اگلی سماعت پر عدالت فیصلہ کرے گی کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔

11:37 AM, 24 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

رؤف حسن پر حملے کے بعد عمران خان نے اپنے ورکرز سے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی چھپے ہیں سامنے آ جائیں۔ یہ لوگ باہر آ رہے ہیں اور انہیں ضمانتیں بھی مل رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملک میں بہت بڑا سیاسی اودھم مچنے والا ہے۔ تھوڑا بہت جو معاشی استحکام آیا ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ عمران خان کو ضمانتیں مل گئیں تو باہر آ کر وہ احتجاج کی کال دیں گے اور ایک اور 9 مئی ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلمشنٹ میں معاملات فوری طور پر طے ہوتے نظر نہیں آتے، کم از کم دو سال لگیں گے۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی سجاد انور کا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مریم نواز خان نے بتایا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف محفوظ فیصلہ 29 مئی کو سنایا جائے گا۔ پراسیکیوٹر کے دلائل پر پی ٹی آئی خواتین کی جانب سے کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ سائفر کیس کے تمام تر میرٹس کے اوپر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے کیونکہ پراسیکیوشن میرٹس ثابت کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اگلی سماعت پر عدالت فیصلہ کرے گی کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں