لیبر انسپکشن ختم کی تو کام چھوڑ ہڑتال کریں گے: فیصل آباد کے مزدوروں کا اعلان

09:03 AM, 24 Nov, 2020

نیا دور

فیصل آباد میں لیبر قومی موومنٹ کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیکسٹائل فیکٹریوں کا معائنہ روکنےکا قانون لاگو ہونے کی صورت میں  یکم جنوری سے کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی۔


مزدور رہنماؤں کا کہنا ہےکہ صنعتکاروں نے چند روز قبل وزیر اعظم کے دورہ فیصل آباد کے دروان جہاں بہت سے مطالبات رکھے وہیں مزدروں کے حقوق کے منافی بھی ایک مطالبہ پیش کیا گیا۔

مزدور رہنماؤں کے مطابق صنعت کاروں نے وزیراعظم سے دوران ملاقات انسپکٹر لیس رجیم کا مطالبہ کیا۔ مزدوررہنماوں کا کہنا ہے ہم انسپیکٹر لیس رجیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر اس پر عمل کیا گیا تو ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان شاءاللہ یکم جنوری 2021کو فیصل آباد کی تمام انڈسٹری میں ہڑتال کر کے سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا.

رہنماؤں کے مطابق ٹیکسٹائل مل مالکان کی جانب سے ایک غیر قانونی مطالبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت فیکڑیوں اور کارخانوں کی انسپکشن پرپابندی لگائی جائے یعنی کوئی سوشل سیکیورٹی کا ادراہ یا لیبر ڈپارٹمنٹ کا کوئی آفیسر فیکڑیوں میں انسپکشن نہیں کر سکتا۔


لبیر قومی مومنٹَ فیصل آباد نے اعلان کیا ہے کہ اگر انسپکٹر لیس رجیم لاگو کی گئی تو یکم جنوری سے تمام ٹیکسٹائل سیکٹر کے مزدور ہڑتال اور احتجاج پر مجبور جائیں گے۔

فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فی الحال انسپکٹر لیس رجیم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جب کہ لیبر قومی موومنٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے انسپکٹر لیس رجیم کا مطالبہ مان کر مزدروں کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔
مزیدخبریں