ضرورت کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں: سعید غنی

11:47 AM, 24 Nov, 2020

نیا دور

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔


سعید غنی نے کہا کہ ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں، اگر ضرورت پڑی تو تعلیمی اداروں سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔


دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے پورے ملک میں کورونا پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے وبا پھیلانےکی وجہ بن سکتے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔


یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں