بیوی کی تنخواہ زیادہ ہو تو زیادہ تر شوہر ناخوش رہتے ہیں: تحقیق

12:08 PM, 24 Nov, 2020

نیا دور

یونیورسٹی آف لندن میں تنخواہ بلحاظ صنف پر کی گئی تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ بیوی کی زیادہ تنخواہ کی وجہ سے مرد کو اکثر نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر مرد حضرات اپنی بیوی سے کم کماتے ہیں تو وہ زندگی میں نا خوش ہوتے ہیں جب کہ ایسے مرد جو اپنی بیوی کے برابر یا اس سے زیادہ کماتے ہیں تو ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار انداز سے گزرتی ہے۔

 

 
مزیدخبریں