گلگت بلتستان میں احتجاج، چار سرکاری گاڑیاں اور ایک سرکاری دفتر نذرِ آتش

01:29 PM, 24 Nov, 2020

نیا دور


سوموار کے پرتشدد مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب صبح سویرے الیکشن کمیشن کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان حلقہ جی بی اے ٹو گلگت پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں جن میں زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھتے تھے نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور مظاہرین منتشر ہو گئے مگر بعد میں سرکاری گاڑیاں اور دفاتر نذرآتش کیے گئے۔



مزیدخبریں