نوزائیدہ بچی کو ایئرپورٹ کے کوڑا دان میں ڈال کر مختلف ملکوں کی راہ لینے والے جوڑے کی نشاندہی ہوگئی

02:04 PM, 24 Nov, 2020

نیا دور

 گزشتہ ماہ دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کوڑا دان سے ملنے والی نومولود بچی کی خبر نے دنیا بھر کو ہلا دیا تھا۔ تاہم اب خبر آئی ہے کہ  کوڑے دان میں جس نوزائیدہ بچی کو چھوڑ دیا گیا تھا اس کے والدین کی شناخت کرلی گئی ہے۔





اس کیس کے دوحا میں استغاثہ  نے بتایا کہ جس خاتون نے اس بچی کو جنم دیا اور کوڑے دان میں ڈال کر فرار ہو گئی اسکا تعلق ایشیائی ملک  سے تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بچی کی والدہ کو اس ملک کے حوالے کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔





 مزید کہا  گیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ایک ایشیائی باشندہ اس نوزائیدہ کا باپ ہے۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوزائیدہ بچی کی والدہ کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے اور اس کے ایشیائی ملک کے ہی کسی فرد کے ساتھ تعلقات تھے۔





یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچی کے والد نے اعتراف کیا کہ ان کے شیرخوار کی والدہ سے تعلقات تھے جس نے پیدائش کے فورا بعد ہی انھیں ٹیکسٹ کیا تھا اور نوزائیدہ کی ایک تصویر بھیجی تھی۔ اس ٹیکسٹ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے اپنی بچی کو (چھوڑ) دیا ہے اور وہ اپنے ملک فرار ہو گئی ہیں۔





اس حوالے سے یہ جاننا بھی اہم ہے کہ بچی کی دیکھ بھال قطری حکام کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ اسکی ماں پر اقدام قتل کا مقدمہ بنایا گیا ہے تاہم وہ اب تک مفرور ہی ہے۔



مزیدخبریں