صرف حکومت کو وقت ملے گا، پی ٹی وی ریاستی ادارہ ہے: نعیم بخاری

02:27 PM, 24 Nov, 2020

نیا دور
پی ٹی وی کے نئے مقرر کئے گئے چئیرمین نعیم بخاری نے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہی ٹی وی سرکار کا ادارہ ہے اسی لئے پی ٹی وی پر اپوزیشن کو ٹائم نہیں ملے گا۔ یہ ریاست کا ادارہ ہے اس لئے اس میں صرف حکومت اور حکومتی نمائندوں کو ترجیحی بنیادوں پر کوریج ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پہلی میڈیا بریفنگ میں کیا جب صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا اپوزیشن کو پی ٹی وی پر ٹائم ملے گا جس پر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ یہ کوئی پرائیویٹ ادارہ نہیں بلکہ سرکاری ادارہ ہے اس لئے یہاں صرف حکومت کو ہی ٹائم ملے گا۔

خیال رہے کہ نعیم بخاری کو کل ہی پی ٹی وی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نعیم بخاری وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں اور تحریک انصاف سے منسلک رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمات میں پیش بھی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی کی جانبدرانہ کوریج اور اپوزیشن کو مساویانہ وقت نہ دینے کے خلاف حال ہی میں سینئر ٹی وی اینکر اویس توحید نے استعفی دیا تھا۔ اویس توحید نے کہا تھا کہ وہ سرکاری ٹی وی کی جانبدارانہ صحافت اور اپوزیشن کے نقطہ نظر کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پی ٹی وی سے دستبردار ہو رہے ہیں
مزیدخبریں