دنیا نیوز کے پروگرام ''آن دی فرنٹ'' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ماضی میں لندن آئے، ان کا یہاں تین چار روز قیام تھا، اس دوران انہوں نے مختلف لوگوں اور دوستوں سے ملاقاتیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ایسی آڈیوز اور ویڈیوز کا علم ہے جس میں کچھ قانونی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔ یہ تمام چیزیں میں نے خود دیکھی ہیں جو بہت ہی خوفناک ہیں۔ ثاقب نثار اپنی مبینہ آڈیو ٹیپ کا انکار کر رہے ہیں لیکن اگر وہ ویڈیوز آ گئیں تو اس میں بہت سے ایسے لوگوں کے نام ہیں جو ہمارے ملکی اداروں کی اہم پوزیشنز پر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے دعویٰ کیا کہ ان میں ارشد ملک کی ویڈیو بھی شامل ہیں جن میں وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے معافی کا طلبگار ہوتے ہوئے بتا رہا ہے کہ وہ کون کون سے کردار ہیں جنہوں نے اسے مجبور کیا، کون پیغامات لاتا رہا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جب بھی پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان ہوگا، اس سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ملک میں موجود ہونگے۔
خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں۔ جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔