ٹائیگر فورس کا نام لے کر فراڈ: راولپنڈی میں گھر گھر جا کر موبائل سم اور صحت انصاف کارڈ بانٹنے والا گروہ بے نقاب

11:38 AM, 24 Oct, 2020

نیا دور
راولپنڈی میں ٹائیگر فورس کی شرٹس پہنے اور خود کو ٹائیگر فورس کا اہلکار کہنے والے مبینہ طور پر جعل سازوں کو دھر لیا گیا ہے۔  مذکورہ دو افراد گھر گھر جا کر موبائل سمیں اور صحت سہولت کارڈ بیچ رہے تھے۔

ٹویٹر پر سامنے آنے ولای ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان افراد کو عوام نے دھر لیا ہے اور وہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔ ٹائیگر فورس کا نام غلط استعمال ہونے کے بہت سے خدشات ہیں۔

https://twitter.com/alijavedadv/status/1319626212273246208

یاد رہے کہ ٹائیگر فورس کو حکومت اور خود وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں پر نگران مقرر کیا گیا ہے جو کہ اشیا خورد و نوش کو چیک کرکے  رپورٹ کریں گے۔ تاہم انکی آئینی و قانونی حیثیت  پر بھی بہت سے سوال ہیں۔
مزیدخبریں