پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار ختم؟ خبر کا ڈراپ سین ہوگیا

05:24 PM, 24 Sep, 2020

نیا دور
گزشتہ چند گھنٹوں سے پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل اے آر وائے سمیت سوشل پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ انٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس ، کریوز اور انجینیئرز کو لائسنس جاری نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان غیر مصدقہ خبروں کے مطابق آئی سی اے او نے پاکستان میں عدم تحفظ کے باعث اپنی سروسز کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا ہے۔



انٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور ایک ٹویٹ کے ذریعے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکی ایجنسی کے پاس نا ہی ایسے کوئی اختیارات ہیں اور نا ہی انہیں اس طرح کی ہدایت جاری کرنے کے حوالہ سے آگاہ گیا ہے۔ آئی سی اے او نے ، اے آر وائے نیوز، ریحام خان، نیوز ویک پاک،  باغی ٹی وی اور ایک انفرادی ٹوئیٹر اکاونٹس کو اپنے بیانات واپس لینے کی تنبیہہ کی ہے۔



یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں رہنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے اس خبر کو اپنے اصل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
مزیدخبریں